خیبر پختونخوا میں  بھی بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہ کہیں،علی امین گنڈا پور

May 10, 2024 | 05:49 PM

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے، دھمکی اور وارننگ میں فرق ہے میں وارننگ دیتا ہوں دھمکی نہیں، 120ارب کا خسارہ ہے،یہ لوگ اقتدار میں رہےسسٹم کیوں ٹھیک نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آرہےہیں،ہم خیرات نہیں مانگ رہےاپنا حق مانگ رہےہیں، خبیر پختونخوا میں  بھی بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہ کہیں،میرے صوبے کے عوام کو چور نہ  کہیں،ایسی گفتگو برداشت نہیں کرونگا،خیبرپختونخوا کی بجلی پوری دی جائے اس کے بعد چوری ہوتو بات کریں،اس وقت ہمیں توانائی کے مسائل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں