ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے مقاصد کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گے اور جس طرف بھی ٹینشن چل رہی تھی وہ بھی اب خاتمے کی طرف چل نکلی ہے۔ بس نیت کو صارف کرلیں۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ایک بات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہونے کا امکان، بلاک رقم کی واپسی ممکن ہے اور کافی دنوں سے بندش جیسی صورت حال سے نکلنے کا بڑا اچھا موقع نصیب ہوگا، انشاءاللہ

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد کے اوپر جس قدر توجہ دے سکتے ہیں ضرور دیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو اور جو بھی قدم اٹھانا ہے اس کو نہایت ہی سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں بار بار پرانی غلطیاں یاد کررہے ہیں۔ اب سب کچھ پیچھے چھوڑ کر توبہ کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بہتری طریقے سے کامیابیاں مل سکیں۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
عزیزوں وغیرہ اور خاندان میں جھگڑے ان دنوں عروج پر ہیں۔ خود کو ان سے دور رکھنے کی کوشش کریں ورنہ یہ الٹی آپ کے گلے پڑ جائے گی۔ آج اپنے غصے کو بھی قابو میں رکھیں۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
ایک وقت میں دو جگہ کام کرنے کی آفر بھی آ سکتی ہے اور رکاوٹوں کا سلسلہ جو عرصہ دراز سے جاری تھا وہ بھی اب تک جائے گا، البتہ اب موجودہ جگہ سے تبدیلی کی طرف بھی جا رہے ہیں۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج ایک اہم دن ملے گا جس میں آپ کی الجھن کا خاتمہ ہونے اور یاک طرف مالی صورت حال میں بہتری کی خبر بھی ملے گی جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں اپنی تیاری کرلیں۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت میں رہتے ہیں کس وقت کیا قدم اٹھا لیں آپ کو خود بھی اندازہ نہیں رہتا اور آج محتاط طلب دن ہے۔ اہم فیصلے کرلئے مستقل مزاجی ضروری ہے۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ پاک سے خیر کی دع اکریں۔ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ اپنے دل کو وہم وغیرہ سے دور رکھیں اور اچھا سوچیں، انشاءاللہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہوگا، بات توکل کی ہے۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
صورت حال بدستور ایک جیسی چل رہی ہے اور فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لگتا ہے اگلے چند دن صرف اپنے موجودہ کام پر ہی توجہ رکھ کر چلنے کا مشورہ ہے، یہی بہتر رہے گا۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
صورت حال بحکم اللہ آپ کے حق میں بڑی اچھی رہی ہے۔ ہر کام میں بہتری آنے کی امید ہے اور اگرکسی جگہ پر غلط ہوئی تو پھر وہ ذاتی وجہ سے ہی ہوگی۔ آج بس مکمل توجہ درکار ہے۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
انشاءاللہ آج اچھا دن ثابت ہوگا۔ پچھلے دنوں کافی پریشانیوں میں وقت گزرا ہے۔ اب اس کا ازالہ بھی ہ وجائے گا اور آپ کو کئی معاملات میں اچانک ایک خبر سے بہتری مل سکے گی۔