مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی ...
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حملے بند کرنے کی اپیل کر دی اور  ساتھ ہی مودی حکومت  سے سوال بھی پوچھ لیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ فوجی کارروائیاں کبھی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتیں اور نہ امن فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے سوال کیا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟میں پاک، بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اور اس تنازعے کا حل نکالیں۔