بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے ، سیکیورٹی ذرائع

بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے ، سیکیورٹی ذرائع
بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے ، سیکیورٹی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی  اخبار ''ٹیلی گراف ،، کی بھارتی بحری بیڑے کی پاکستان کی طرف پیش قدمی کی خبر کے بعد پاکستانی عوام کی نظریں اس  معاملے پر ہیں ، اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحری بیڑے، بشمول ایئرکرافٹ کیریئر اور دیگر جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی جاری ہے، پاکستان نیوی پوری طرح تیار ہے ،بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھر پور جواب دیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر  کرافٹ کیریئر کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی جھوٹی خبریں برطانوی اخبار 'ٹیلی گراف، پر چلوائی گئی ، بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر اب بھی اپنی اسی جگہ پر موجود ہے، یہ چھ اور سات مئی کی را ت کو  بھی وہاں ہی موجود تھا جہاں آج موجود ہے۔

 اس سے قبل برطانوی اخبار’’ ٹیلی گراف‘‘ پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نئی دہلی نے اپنا بحری بیڑہ شمالی بحیرۂ عرب کی جانب روانہ کر دیا ہے، جو اب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ یہ بیڑہ 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے، جو کراچی پر کسی بھی وقت حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس بحری بیڑے میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز، تباہ کن جنگی جہاز، فریگیٹ اور آبدوز شکن جہاز شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ جہاز براہموس میزائل سے لیس ہیں، جو روس اور بھارت کی مشترکہ کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔ براہموس میزائل 300 کلوگرام کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور میک 3 (Mach 3) کی رفتار سے 500 میل دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز بھی جھوٹی خبر چلائی تھی کہ کراچی بندرگاہ پر حملہ ہو گیا ہے اور   اس خبر کے جھوٹا ثابت ہونے کے بعد اپنی ہی عوام کی تنقید کا سامنا تھا۔پاکستان نیوی پوری طرح تیار ہے اور اس کے تمام عسکری اثاثے اپنے متعین علاقوں میں تعینات ہیں۔ کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

قومی -