بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے اپنے ہی علاقوں میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے 6 بیلیسٹک میزائل فائر کیے، 5 بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا.پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر بھارت سکھوں کے درمیان پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے.اس سے پہلے بھی 7/8 مئی کی رات کو بھارت نے امرتسر پر 3 میزائل مارے تھے جسکا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں دے چکے ہیں.
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اِسی طرح خود ہی اپنے لوگوں پر بیلسٹک میزائل گرا کر بھارت دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان بھارت پر میزائل فائر کر رہا ہے تاکہ مزید جارحیت کا جواز پیدا کیا جائے۔