بھارت کا پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے کیئے ہیں اور اب بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت کو اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے اس نے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس ، مرید بیس اور شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا گیاہے ، اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق الحمدواللہ ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ کیاہے ، بھارت پاگل پن اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ، نہ ہم تمہاری طاقت اور نہ مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم ہیں ،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیادہ تر میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیاہے ، جو چند ایک بچ کر نکلے وہ ٹارگٹ کو نقصان نہیں پہنچا سکے ، پاکستان ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ، میزائل اور ڈرون اٹیک افغانستان پر داغے گئے تھے ان کی لانچ بھارت نے اپنے ہی ملک میں تھوڑی دیر پہلے بھارتی پنجاب میں حملوں کے فوری بعد کیئے ، بھارت کا بڑا شیطانی منصوبہ ہے ، تاکہ خطے میں عد م توازن پیدا کر کے جنگ کی طرف دھکیلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تمام بھارتی میزائلوں کے ڈیجیٹل پرنٹس موجود ہیں ،پاک فوج چوکس ہے ، بھارت کی جارحیت اور بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا جارہاہے ، یہ حملے قطعا عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ، یہ ہر اٹیک کے ساتھ ، ہر بزدلانہ جارحیت کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، اس وقت پنڈی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر ہیں ۔