شوہر پاکستانی مگر دل تو ہےہندوستانی

شوہر پاکستانی مگر دل تو ہےہندوستانی
 شوہر پاکستانی مگر دل تو ہےہندوستانی

  


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز میں وہ اپنے ملک بھارت کو سپورٹ کرینگی۔ ایک تقریب میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کھیل کے لئے  پاک بھارت کرکٹ سیریز ایک اچھی خبر ہے۔ میں انڈیا کو سپورٹ کروں گی ،میں ایک یا دو میچ بھارت میں رہ کر ضرور دیکھوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال میرے لئے بہترین سال رہا ,میں نے اس سال تین ٹائٹل جیتنے کے علاوہ بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آئندہ بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں ابھی بہت سے ٹائٹل اپنے نام کر سکتی ہوں.

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...