تعلیم سے ہی انتہاءپسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: زرداری

تعلیم سے ہی انتہاءپسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: زرداری
تعلیم سے ہی انتہاءپسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: زرداری

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر بچے کی تعلیم کو ممکن بنایا جائے گا، صدر زرداری کا کہنا ہے کہ تعلیم سے ہی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق تعلیم کی افتتاحی تقریب میں تعلیم کیلئے عالمی نمائندے گورڈن براو¿ن نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے گورڈن براؤن کو اپنا دوست قرار دیا اور کہا کہ تعلیم کیلئے بینظیر شہید کے وژن پر عمل کر کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نے بے نظیر انکم سپورٹ کو سماجی شعبے کا سب سے بڑا پروگرام قرار دیا۔ اس موقعہ پر فروغ تعلیم کے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور بے نظیر شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...