سندھ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدرات امن و امان کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی سندھ فیاض لغاری، رینجرز حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر گفتگوہوئی۔ اس موقع پر قائم علی شاہ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں اور اہم مقامات سمیت ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کے روٹس پر آنیوالی دکانوں سمیت دیگر اہم مقاما ت پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے معائنہ کروایا جائے۔