الیکشن میں عوام کو سرپرائز دیں گے: شجاعت حسین

الیکشن میں عوام کو سرپرائز دیں گے: شجاعت حسین
الیکشن میں عوام کو سرپرائز دیں گے: شجاعت حسین

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چو دھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم کو مایوسی میں دھکیلنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں، اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ کلچر ونگ کے زیراہتمام اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ملکی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ملک میں حلقوں کی سیاست ہو رہی ہے، کوئی ایسا لیڈر نہیں جو خیبر سے کراچی تک مقبول ہو۔ مسلم لیگ ق آئندہ انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ساتھ عوام کو سرپرائز دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مایوسی پھیلانے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہو گی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔

مزید : اسلام آباد


loading...