حکمران مغربی غلامی سے نکلیں: حافظ سعید

حکمران مغربی غلامی سے نکلیں: حافظ سعید
حکمران مغربی غلامی سے نکلیں: حافظ سعید

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمران اپنی سوچ و فکر کی اصلاح کر کے مغرب کی ذہنی غلامی سے نکلیں ۔جامع مسجد القادسیہ میں کارکنوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ سے متاثر ہونے کی بجائے قرآن و سنت کی روشنی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں، بچوں کو انگریزی ضرور سکھائیں لیکن انہیں انگریز مت بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ملک میں فحاشی اور لادینیت کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

مزید : لاہور


loading...