ادویات کی یکساں نرخ پالیسی متعارت کرائی جا رہی ہے: وزیر سروسز

ادویات کی یکساں نرخ پالیسی متعارت کرائی جا رہی ہے: وزیر سروسز
ادویات کی یکساں نرخ پالیسی متعارت کرائی جا رہی ہے: وزیر سروسز

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے ڈرگ ریگولیشن کا نیا ایکٹ 12 نومبر سے نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت میں ملکی ادویہ سازی کی صنعت کو تحفظ دیں گے اور ایفی ڈرین سے بننے والی ادویات کی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری 12 نومبر کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ پر دستخط کریں گے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں ادویات کی تیاری ، درآمد، تقسیم اور فروخت کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کی ہے اور یکساں قیمتوں کی نئی پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ایفی ڈرین کا کوٹہ الاٹ کرنے کا اختیار اے این ایف کے ڈی جی کو دے دیا ہے تاہم کسی کو بھی کوٹہ دینے سے پہلے وزارت کو اعتماد میں لینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ادویات کی رجسٹریشن کے 14 ہزار درخواستیں زیر التواءہیں جن میں نئی گولیوں ، کیپسولز اور سیرپ کی رجسٹریشن الگ الگ مقدار کے بجائے نئے فارمولے کے تحت کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی بحران کے دور میں بھی پاکستانی ادویہ سازی صنعت نے گزشتہ سال 25 فیصد ترقی کی ۔ 

مزید : بزنس


loading...