عورت کا رسیابڑی نوکری گنوابیٹھا،سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریا س مستعفی

عورت کا رسیابڑی نوکری گنوابیٹھا،سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریا س مستعفی
عورت کا رسیابڑی نوکری گنوابیٹھا،سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریا س مستعفی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ازدواجی تعلقات منظرعام پر آنے کے بعد امریکی سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل کوقائم مقام سربراہ مقرر کردیاگیاہے۔ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنا استعفیٰ امریکی صدر کو بھجوایا جسے منظور کر لیا گیا۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان کے مطابق ڈیویڈ پیٹریا س نے استعفے کی وجہ گھریلو مصروفیات بیان کی ہیں۔امریکی صدرباراک اوباما نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوڈ پیٹریاس کی وجہ سے ملک محفوظ اور مضبوط بنا، اُنہوں نے ملک کی بہت خدمت کی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چند روز بعد لیبیا میں سفارتکار کے قتل پر ڈیوڈ پیٹریاس کو کانگریس میں بطور گواہ پیش ہونا تھا۔ڈیوڈ پیٹریاس نے غیر ازدواجی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد استعفیٰ دیا۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، ایک شوہر اور ایک ادارے کی سربراہ کی حیثیت سے رویہ نا قابل قبول ہے۔ ڈیوڈ پیٹریاس امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...