نو ، دس محرم کو لاہور میں دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی

نو ، دس محرم کو لاہور میں دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی
نو ، دس محرم کو لاہور میں دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نو اور دس محرم کو لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مجالس اور جلوس کے علاقوں میں دفعہ 144اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔دنیا نیوز کے مطابق سی سی پی او کو موصول ہونیوالے نوٹیفکیشن میں نواور دس محرم کو دفعہ144اور جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے محرم الحرام میں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی وقت ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144نافذ ہوسکے گا ۔ پولیس کاکہناہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔

مزید : لاہور


loading...