کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھا: رپورٹ

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھا: رپورٹ
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھا: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی صحافی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیاہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ2011 ءمیں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکس تھالیکن آئی سی سی نے ٹھوس ثبوت کی فراہمی تک کارروائی اور پی سی بی نے تبصرہ سے انکار کردیاہے ۔ایک برطانوی صحافی کی کتاب کے اخبار میں شائع ہونیوالے اقتباسات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ2011 ءمیں پاکستان اور بھارت کا میچ فکس تھا،بکی نے پہلے ہی پاکستان کے29 رنز سے ہارنے کا بتایا تھااور معمولی فرق کیساتھ پاکستان 20 رنزسے ہارا ۔رپورٹ کے مطابق بکی نے مزید بتایا تھاکہ بھارت پہلے بیٹنگ کرے گااور 260سے زائد رنز بنائے اور اس کی پہلی تین وکٹیں پندرہ اوورز میں گریں گی جبکہ پاکستان کی دو وکٹیں جلد گرجائیں گی۔میچ فکس کرنے کیلئے سٹے بازوں نے بالی وڈ اداکاراﺅں کو استعمال کیا۔کتاب کے اقتباسات اخبار کے ذریعے منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے کہاہے کہ کونسل مفروضوں پر کارروائی نہیں کرتی ، ٹھوس ثبوت موجود ہوں تو کارروائی ہوسکتی ہے ، اخباری رپورٹ پر نہیں کرسکتے ۔پی سی بی نے بھی کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا، چیئرمین ذکااشرف نے کہاہے کہ اِس معاملے پر اُس وقت کے چیئرمین سے بات کرناہی بہتر ہوگاجبکہ اعجاز بٹ نے موجودہ چیئرمین کا موقف جاننے کی ہدایت کی ۔

مزید :

کھیل -