مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) طائف اورمدینہ منورہ کے بعد مکہ مکرمہ میں بھی طوفانی بارش ہوئی ہے جس سے طواف کرتے ہوئے ہزاروں حجاج کرام صحن سے مسجد الحرام کے برآمدے میں آگئے۔طوفانی اور تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے بعد بلدیہ کا عملہ بھی متحرک ہوگیا ۔ محکمہ شہری دفاع اور انتظامیہ نے بھاری مشینری سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا۔