ریلوے اراضی کیس: نیب نے تین سابق جرنیلوں کے بیان ریکارڈ کرلیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب )نے ریلوے اراضی کیس میں تین سابق جرنیلوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق لاہور میں ریلوے کی اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق دو سویلین افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کیس تحقیقات کے لیے بجھوایا تھااور تحقیقات مکمل ہوتے ہی رپورٹ سپریم کورٹ کو بجھوا دی جائے گی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق کسی کو بھی مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔