متحدہ نے عوامی ریفرنڈم موخر کردیا

متحدہ نے عوامی ریفرنڈم موخر کردیا
متحدہ نے عوامی ریفرنڈم موخر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے محرم الحرام کی وجہ سے 14 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم ملتوی کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنوینئرفاروق ستار نے کہاکہ 14 نومبر کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جانا تھا لیکن محرم الحرام کے احترام میں اسے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی ریفرنڈم موخر کرنے کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی، عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

مزید :

کراچی -