کرپشن کے الزامات پر لاول کے میئر مستعفی

کرپشن کے الزامات پر لاول کے میئر مستعفی
کرپشن کے الزامات پر لاول کے میئر مستعفی

  


لندن (بیورو رپورٹ) کیوبیک شہر لاول کے میئر کرپشن الزامات کے بعد مستعفی ہو گئے۔ گلز ویلان کورٹ 1979ءسے شہر کے میئر تھے۔ صوبے کی تعمیراتی صنعت میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی سامنے آنے کے بعد کیوبیک کے دوسرے میئر ہیں جو اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ اس سے قبل صوبے کے سب سے بڑے شہر وین کوور کے میئر جیرالڈ ٹرمبلے بھی کرپشن الزامات کی زد میں آنے کے بعد گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ ولان کورٹ الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونیکا فیصلہ افسوسناک ہے، میں جو کچھ بھی کروں میری ساکھ کو جو نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ چکا، میرا ریکارڈ لاول کے عوام کے سامنے ہے۔ میں نے ایک وقت میں سوئی ہوئی کمیونٹی کو سرگرم کیا اور اس شہرکو تیزی سے ترقی کرنے والا شہر بنایا، میں نے ہمیشہ لاول کے رہنے والوں کیلئے کام کیا اورجو کچھ کیا ان کے مفاد میں کیا ،کمیونٹی کو مضبوط کرنا ہی ہمیشہ میرا مقصد رہا۔ بہتر سالہ ویلان کورٹ چوبیس اکتوبر سے بیماری کے باعث چھٹیوں پر تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...