کراچی میں 15 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روشنیوں کے شہر کراچی میں مختلف واقعات میں پندرہ افرادہلاک ہوگئے۔ نارتھ نا ظم آباد گول مال مارکیٹ میں دو افراد زخمی جبکہ سیفٹی بازار میں فائرنگ سے دو افرادجاں بحق ہوگئے۔ گلشن اقبال میں مدرسے کے قریب ہو ٹل پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی عاصم قائم خانی نے بتا یا کہ جاں بحق افراد میں مدرسے کے طلباءبھی شامل ہیں ۔ گلشن اقبال رب میڈیکل ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جس میں سے چارزخمی دم توڑ گئے جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔ تھانہ ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے علی اختر نامی نوجوان لقمہ اجل بنا۔ جس کی ہلاکت کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا۔ کورنگی چھ نمبر پرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے معشوق علی جاں بحق اور طلحہ تاج محمد زخمی ہوا۔ پرانا گولیمار کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔