حق رائے دہی کے استعمال کی تشہیر کا فیصلہ

حق رائے دہی کے استعمال کی تشہیر کا فیصلہ
حق رائے دہی کے استعمال کی تشہیر کا فیصلہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ووٹرز ایسوسی ایشن پالیسی کے تحت آئندہ عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو شریک کرنے اور ووٹوں کا ٹرن آﺅٹ چوالیس فیصد سے اٹھاسی فیصد تک لانے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسلح افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ اہلکار ووٹ کا حق استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جوانوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آئی ایس پی آر کے ذریعے ووٹ کی اہمیت کی تشہیر بھی کی جائے۔

مزید : اسلام آباد


loading...