پیپلز پارٹی غیر رجسٹرڈ جماعت ہے: احسن اقبال

پیپلز پارٹی غیر رجسٹرڈ جماعت ہے: احسن اقبال
پیپلز پارٹی غیر رجسٹرڈ جماعت ہے: احسن اقبال

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک غیر رجسٹرڈ جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس کی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں گے۔ اسلام آباد میں ن لیگ سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہونا ہے جبکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ قمر زمان کائرہ شکست خوردہ جماعت کو انتخابات میں جتوانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جگہ اگر صدر زرداری، چوہدری شجاعت اور رحمان ملک پر مشتمل کمیشن بھی بنادیا جائے تو ن لیگ اس پر اعتماد کرے گی۔

مزید : لاہور


loading...