دوہری شہریت، اعتزاز نے الیکشن کمیشن کو خط بھجوا دیا

دوہری شہریت، اعتزاز نے الیکشن کمیشن کو خط بھجوا دیا
دوہری شہریت، اعتزاز نے الیکشن کمیشن کو خط بھجوا دیا

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر اعتزاز احسن نے دہری شہریت سے متعلق بیان حلفی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحفظات پر مبنی خط بھی چیف الیکشن کمیشنر کوارسال کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا ہے کہ ارکان اسمبلی سے دوہری شہریت کا بیان حلفی حاصل کرنے کا طریقہ کار درست نہیں ،ڈی جی الیکشن سیل نے اپنے خط میں بیان حلفی جمع نہ کرنے پر سینٹ نشت ختم کرنے کی بات کی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ایسا کوئی اختیار نہیں دے سکتی جو بحیثیت ادارہ وہ نہ رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے براہ راست ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیکر الیکشن ٹریبونل۔سپیکراسمبلیز،چیئر مین سینٹ اور ہائی کورٹس کے اختیارات کو پا مال کیا۔ اعتزاز احسن نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ارکان پارلیمنٹ کو اپیل کے اولین بنیادی حق سے محروم کردیا ہے۔ کیا آیندہ ارکان پارلیمنٹ سے ان کی ذہنی صحت سے متعلق بھی بیان حلفی طلب کیا جائیگا، تحفظات کے باوجود دہری شریت کا بیان حلفی جمع کررہا ہوں۔ الیکشن کمیشن کا سر براہ آپ کے سوا کوئی اور ہو تا تو بیان حلفی جمع نہ کراتا۔

مزید : پشاور


loading...