قومی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں:وزیر اعظم

قومی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں:وزیر اعظم
قومی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں:وزیر اعظم

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اداروں میں کوئی اختلاف نہیںہیں۔سب کو ملکر شدت پسندی کے خلاف لڑنا ہوگا۔کراچی میں الحاج ایف اے ڈبلیو آٹو موبل کے اسمبلی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آٹو موبائل انڈسٹری اور پرائیویٹ سیکٹر کو فعال کرنا حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔پاکستانی لوگ بڑے محنتی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سب نے مل کر پاکستان کی بہتری کا سوچنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی نے پاکستان کی جڑوں کو کمزور کیا ہے۔ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کو بلوغت کی طرف لے جایا جارہا ہے ۔مثبت چیزوں کو دیکھا جائے۔ منفی پیغام دینا ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وفاقی وزیر دفاع سید نوید قمر،ڈاکٹر عاصم حسین،صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو بھی موجود تھے۔

مزید : قومی


loading...