تباہی ٹل گئی، لاہور سے پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار

تباہی ٹل گئی، لاہور سے پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار
تباہی ٹل گئی، لاہور سے پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الفلاح ٹاﺅن ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کر کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔دہشت گرد لاہورمیں خیبر پختونخوا کے زیر تربیت وارڈنزکے ہاسٹل پر حملے میں ملوث بتائے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی مدد سے ڈیفنس کے علاقے الفلاح ٹاﺅن کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزموں کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا جن میں پانچ خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد لاہور کے علاقے رسول پارک اچھرہ میں خیبرپختونخواہ کے زیرتربیت وارڈنز کے ہاسٹل پر حملے میں ملوث تھے جس میں 10 وارڈن ہلاک ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم اور اسلحے کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی رہائش گاہ کا نقشہ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رسول پارک سانحے کے بعد ملنے والے ایک ہیلمٹ اورگجرات سے ملنے والی ایک موٹرسائیکل سے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم پرمنتقل کردیاگیا ۔

مزید : لاہور


loading...