جعلی الیکشن کرانے والے صادق و امین کیسے ہو سکتے ہیں: کائرہ

جعلی الیکشن کرانے والے صادق و امین کیسے ہو سکتے ہیں: کائرہ
جعلی الیکشن کرانے والے صادق و امین کیسے ہو سکتے ہیں: کائرہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 1990ءکے انتخابات جعلی تھے اورجعلی حکومت بنی جس کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 1988ءاور1990ءمیں لاکھوں شناختی کارڈ بنے جو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہوئے۔ دونوں انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف فرضی نام سے تحریکیں چلائی گئیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو جعلی الیکشن کراتے ہیں اور عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہیں وہ صادق اور امن کیسے ہوسکتے ہیں ۔یونس حبیب کے مہران بنک کو 1992ءمیں نوا ز شریف نے لائسنس دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو ملالہ کی آواز ہے وہی ہماری ہے،ہم امن اور مفاہمت کی سوچ کے ساتھ چلنے والے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...