علی ظفر کی بھارت میں مقبولیت بڑھ گئی

علی ظفر کی بھارت میں مقبولیت بڑھ گئی
علی ظفر کی بھارت میں مقبولیت بڑھ گئی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار اور موسیقار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے۔سٹار آف ٹومارو کا اعزاز حاصل کرنے والے علی ظفر کی آواز اور ا نداز پڑوسی ملک میں شائقین موسیقی کو بھا گیا۔ علی ظفر کو گلوکاری میں لیجینڈ ججگیت سنگھ اور بھمسن جوشی کے بعد تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے سنگیت کار کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ ایک بھارتی میگزین سروے کے مطابق نوجوان گلوکار و موسیقار علی ظفر نے اپنی شخصیت اور آواز کو بھارتی نوجوانوں کے لیے سنگیت کاروں کی ایک لمبی فہرست میں آئیڈیل بنا دیا۔ گوگل میں سرچ کیا جائے تو تیسرے نمبر پر علی ظفر سپر ہٹ رہے۔ علی ظفر حالیہ دنوں میں اپنی چوتھی میوزک البم پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ سال فروری میں ان کی فلم چشم بدور کے ساتھ ہی ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح


loading...