لاہور میں 7 سے 11 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ساتویں،نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران مجالس اور مرکزی جلوس کے اطراف آدھا کلومیٹر کے احاطے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔شہر میں ساتویں ،نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی مرکزی جلوسوں اور مجالس کے آدھا کلومیٹر کے احاطے میں ہو گی۔اس کے علاوہ شہر میں کہیں بھی ڈبل سواری پر پابندی نہیں،جبکہ مجالس اور مرکزی جلوسوں کے اختتام کے بعد ان علاقوں میں ڈبل سواری پر فوری طور پر پابندی اٹھا لی جائے گی۔