آزاد خارجہ پالیسی سے یقیناکشکول ٹوٹے گا:چوہدری محمد سرور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی سے یقیناکشکول ٹوٹے گا، دہشت گردی،کرپشن اور بجلی کے مسائل حل کئے بغیر کشکول نہیں توڑا جا سکتا۔یوم اقبال کی تقریب میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور خراب معیشت سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔