ایشین چیمپنز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے، رانا مجاہد

ایشین چیمپنز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے، رانا مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے اےن اےن )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے ۔خاص طور پر بھارت کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر پاکستانی ٹیم کی نظریں اب فائنل پرہیں۔ اےک خصوصی بات چےت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا،اب خواہش ہے کہ ایشین چیمپینز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دیا جائے۔ توقع ہے کہ فائنل میں بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جاپان کی ٹیم لیگ میچ میں بہت اچھا کھیلی ہے لہٰذا ہم فائنل کو سنجیدگی سے لیں گے۔ انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اتوار کے روز فائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان میں مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ تعداد میں فائنل میچ میں شرکت کرکے قومی ٹیم کا مورال بلندکریں ۔