امریکہ اوپن سکوائش، طیب اسلم اور حمزہ بخاری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

امریکہ اوپن سکوائش، طیب اسلم اور حمزہ بخاری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

نیویارک(اے پی پی)پاکستانی سکوائش پلیئرز طیب اسلم اور سید حمزہ شاہ بخاری فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے امریکہ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ شاہ جہان خان، عاقب حنیف کوارٹر فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے سٹار کھلاڑی طیب اسلم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن شاہ جہان کوسخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ طیب اسلم کی جیت کا سکور 12-10، 5-11، 8-11، 11-9 اور 12-10 رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سید حمزہ شاہ بخاری نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف انگلش کھلاڑی روبرٹ ڈونر کو با آسانی 3-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 حمزہ بخاری کی جیت کا سکور 11-3، 11-9 اور 11-8 رہا۔ سیمی فائنل میں طیب اسلم کا مقابلہ آسٹریلیا کے ریکس ہیڈرک سے ہو گا جبکہ حمزہ بخاری کینیڈا کے نیکولاس کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -