کرکٹ بورڈ کا معین خان کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور

کرکٹ بورڈ کا معین خان کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور

  

                                                                                                        لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق کپتان معین خان کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکرنے پر غورشروع کردیا،معین خان کے سری لنکا کیخلاف سیریزمیں ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھا لنے کا امکان ہے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی غیرملکی کوچز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث وہ بھاری معاوضے پر رکھے گئے ہیڈکوچ ڈیوواٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں،دونوں کوچز کو معاہدے کے باقی دورانیے کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات سرانجام دینا ہوں گی ۔ معین خان کے ساتھ مشاورت کے بعد اعجاز احمد کو فیلڈنگ کوچ اور سابق ٹےسٹ کرکٹر منصور رانا کو بیٹنگ کوچ مقررکر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔کوچز کی تقرری کا اعلان دورہ جنوبی افریقہ کے بعد کیا جائے گا۔نجم سیٹھی ٹےم کے ساتھ الگ منیجر کی بجائے اخراجات میں کمی کیلئے معین خان کو منیجر کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر نا چاہتے ہیں تاہم ان کے ساتھ اسسٹنٹ منیجر کا تقررکیا جائے گا۔بورڈنے موجودہ باﺅلنگ کو چ محمد اکرم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ صرف تربیتی کیمپ کے دوران قومی ٹےم کے ساتھ کام کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کے تقرر کیلئے کمیٹی قائم کی جائیگی، جو امیدواروں کے انٹرویوز کرکے انتخاب یقینی بنائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -