ویلینشیا،موٹو جی پی پریکٹس سیشن میں اسپینش رائیڈرز کی فتح

ویلینشیا،موٹو جی پی پریکٹس سیشن میں اسپینش رائیڈرز کی فتح

ویلینشیا(آئی اےن پی)ویلینشیا موٹو جی پی پریکٹس سیشن میں اسپینش رائیڈرز نے میدان مار لیا۔سپین کے شہر ویلنشیا میں ہونے والے موٹو جی پی پریکٹس سیشن میں رائیڈرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپینش رائیڈر مارک مرکیوئز اور دفاعی چمپیئن جورگ لورینزو کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مارک مرکیوئز مقررہ فاصلہ 1 منٹ 31 اعشاریہ 22 سیکنڈ میں طے کر کے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ جبکہ اسپین کے ہی ڈینی پیڈروسا دوسرے اور جورگ لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی