ون ڈے سیریز میں شکست نے کمزورڈومیسٹک ڈھانچے کو بے نقاب کردیا،وسےم اکرم
کراچی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست نے پاکستان کرکٹ کے کمزورڈومیسٹک ڈھانچے کو بے نقاب کردیا، ٹےم میں مقابلے کا رجحان نہ ہونے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری نہیں آرہی ،بڑھتی کرکٹ کے باعث فاسٹ باﺅلرزکیلئے فٹنس کو برقراررکھنا مشکل ہوگیا ۔ایک انٹروےو میں وسیم اکرم نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست نے پاکستان کرکٹ کے کمزورڈومیسٹک ڈھانچے کو بے نقاب کردیا، ٹےم میں مقابلے کا رجحان نہ ہونے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری نہیں آرہی ،بڑھتی کرکٹ کے باعث فاسٹ باﺅلرزکیلئے فٹنس کو برقراررکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسرے ٹےسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کی کارکردگی میں بہتری کی بجائے مزید گراوٹ آئی جبکہ پروٹیز نے غلطیاں نہیں دہرائی ،جنوبی افریقی کھلاڑی انتہائی پروفیشنل جبکہ پاکستانی کھلاڑی تکے بازی پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمد عرفان سپیشل ٹیلنٹ ہے جسے فٹنس کو برقراررکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی جبکہ جنید خان کی کارکردگی میں بہتر ی صرف اس کی حوصلہ افزائی سے ہی ممکن ہے ۔وسیم اکرم نے کہاکہ وہاب ریاض انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہے لیکن اس میں اعتماد کی کمی نے اس کے کھیل پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔
،ٹےم سے باہر نکالنے کے بعد جب تک کھلاڑی کو اس کی خامیاں نہیں بتائی جائیں گی وہ کبھی بہتری کی جانب نہیں بڑھ سکے گا۔