مصباح الحق نے رواںبرس ون ڈے میں 1100رنز کا ہندسہ عبورکرلیا

مصباح الحق نے رواںبرس ون ڈے میں 1100رنز کا ہندسہ عبورکرلیا

  

ابوظہبی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے رواں سال کے دوران ون ڈے کرکٹ میں 1100رنز کا ہندسہ عبورکرلیا۔ابوظہبی میں جنوبی افریقہ کیخلاف مصباح الحق نے 65رنز بنائے جس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں سال کے دوران 1100رنز بھی مکمل کرلئے ۔مصباح الحق نے رواں سال کے دوران25ون ڈے میچز میں 55.05کی اوسط سے 12نصف سنچریوں کی مدد سے 1101رنز بنالئے ہیں۔96ناٹ آﺅٹ ان کا بہترین انفرادی سکور ہے ۔

۔ٓستریلیا کے جارج بیلی 1098رنز کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے روہت شرما 1073رنز کے ساتھ تےسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -