ویسٹ انڈیز کےخلاف شاندار فتح پر بھارتی قائد شرما اور شامی کے گن گانے لگے

ویسٹ انڈیز کےخلاف شاندار فتح پر بھارتی قائد شرما اور شامی کے گن گانے لگے

  

کولکتہ۔ (اے پی پیویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی روہت شرما اور محمد شامی کے گن گانے لگے۔ یہ بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میچوں میں مسلسل پانچویں کامیابی ہے۔ روہت شرما اور محمد شامی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اور دونوں نے اپنے اپنے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ روہت شرما نے کیریئر بہترین 177 رنز بنائے اور شامی نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ دھونی نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی نے پورے میچ میں جس طرح سے مستقل مزاجی سے لائن و لینتھ اور ردھم سے باﺅلنگ کرائی وہ قابل تعریف ہے۔

 اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مستقبل میں ملک کے کامیاب باﺅلر ثابت ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -