قومی ٹیم آج فائنل میں جاپان سے ٹکرائے گی

قومی ٹیم آج فائنل میں جاپان سے ٹکرائے گی

  

                                                کاکامیگارا (آئی اےن پی)ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی کا فائنل(آج) اتوار کو پاکستان اورجاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جاپان کے شہرکاکا میگارا میں فائنل پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے کھیلا جائیگا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اعزاز کے دفاع کی منزل پاکستانی ٹیم سے ایک فتح کے فاصلے پر ہے۔ گروپ میچوں میں گرین شرٹس ٹیم ناقابل شکست رہی۔ چیمپئن شپ میچ میں میزبان جاپان سے معرکہ آرائی ہوگی۔کاکامیگارا جاپان میں کھیلے جارہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کے دفاع میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔(آج)اتوار کو فیصلہ کن معرکے میں محمدعمران کی زیرقیادت پاکستان ٹیم کا معرکہ میزبان جاپان سے ہوگا۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز جیتے اور جاپان کے خلاف آخری میچ دو، دو کی برابری پر ختم ہوا۔ قومی ٹیم نے اومان کوآٹھ صفر سے روندا۔ چین کے خلاف پانچ ایک سے فتح پائی۔ ملائیشیا کو ایک گول سے شکست دی اور روایتی حریف بھارت کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے قابو پایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -