روس فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے فائنلز کی میزبانی کرے گا، فیفا

روس فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے فائنلز کی میزبانی کرے گا، فیفا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ماسکو (اے اےن اےن ) ورلڈفٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے چیف سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ تشدد کے واقعات کے باوجود روس فیفا ورلڈ کپ 2018کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔ ایک میڈیا ایونٹ میں سوال پر انہوں نے کہا ہم نے روس سے فٹ بال ورلڈ کپ منتقل کرنے کی کبھی بات نہیں کی، کھیلوں میں بائیکاٹ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے لیکن ہر ملک کو ماریشس میں پاس ہونے والی قرارداد پر عمل کرنا چاہیے اور نسل تعصب کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ مانچسٹرسٹی کی ٹیم کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی یایاٹوری نے ماسکو میں چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں حریف ٹیم کے مداحوں کی طرف سے نسلی تعصب پر مبنی آوازے کسنے پر کہا تھا کہ سیاہ فام کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پر غور کرنا چاہئے۔ یہ گزشتہ پانچ سال میں روسی فٹبال فیز کی طرف سے ایسا پانچواں واقعہ تھا۔ سیپ بلاٹر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ روس میں فٹبال کے کھیل میں پائے جانے والے نسلی تعصب کا معاملہ آئندہ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے گا ۔