ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مےں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا،شہناز شیخ

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مےں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا،شہناز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)سابق اولمپین شہناز شیخ نے تیسری ایشین ہاکی چیمئپنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو ٹائٹل جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے مسلسل چار میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ جاپان کے خلاف میچ ڈرا کھیلا تھا۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اولمپین نے کہا کہ قومی ٹیم نے اب تک پورے ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ وہ جونیئر ورلڈ کپ کی بہتر طریقے سے تیاری کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے کافی عرصے سے کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا اور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنا پاکستان ہاکی کیلئے مثبت ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ وہ جاپان کے خلاف فائنل میں بغیر کسی دباﺅ کے کھیلے اور کھیل کے تینوں شعبوں میں بھرپور کھیل پیش کر کے ٹائٹل جیتے۔