اے ٹی ورلڈ ٹور فائنلز،رافیل نڈال کی مسلسل تیسری کامیابی

اے ٹی ورلڈ ٹور فائنلز،رافیل نڈال کی مسلسل تیسری کامیابی

  

لندن (اے پی پی)ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ سٹانسلاس واورینکا نے ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو باقی رکھا۔ لندن میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے میچ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس برڈچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 1-6 اور 6-3 سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 6-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید کو زندہ کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -