وقار یونس کی نجم سیٹھی سے ملاقا ت، پاکستان کرکٹ کے امور بارے تبادلہ خیال

وقار یونس کی نجم سیٹھی سے ملاقا ت، پاکستان کرکٹ کے امور بارے تبادلہ خیال

  

ابوظہبی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی ۔ملاقات نجم سیٹھی کی خواہش پر ہوئی جس میں نجم سیٹھی نے وقار یونس سے پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز مانگیں ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کا تابناک ماضی واپس لانے کیلئے سابق سٹارزسے مشاورت کی جارہی ہے اور ان کی مشاورت کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نجم سیٹھی نے وقاریونس کو دوبارہ قومی ٹےم کی کوچنگ کی پیشکش کی ہے ،وقاریونس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔وقاریونس نے نجم سیٹھی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے مہلت مانگی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -