ساﺅتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

ساﺅتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی)جونیئر ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (آج) اتوار سے بھارت میں شروع ہو گی۔ تین روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان کے مرد اور خواتین ایتھلیٹس بھی قسمت آزمائی کریں گی۔ پاکستانی ایتھلیٹس مجموعی طور پر 19 ایونٹس میں حصہ لیں گے جس میں مرد ایتھلیٹس 14 جبکہ خواتین ایتھلیٹس 5 ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گی۔ ایونٹ میں ایشیا کے 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور بھوٹان شامل ہیں۔
چیمئپن شپ 12 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی۔