بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ 15نومبر کو پاکستان آئیں گے

بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ 15نومبر کو پاکستان آئیں گے

  

اسلام آباد (آئی اےن پی)بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ 15 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر 16اور17 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر کے دورہ کے دوران فروری میں ہونے والی پاک بھارت سیریز پر بھی تفصیلی بات ہو گی اور بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -