صوبائی وزیر کھیل کاکبڈی ورلڈ کپ کےلئے جاری تربیتی کیمپ کے دورہ

صوبائی وزیر کھیل کاکبڈی ورلڈ کپ کےلئے جاری تربیتی کیمپ کے دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکروزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ میں سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعاون کرے گی تاہم کھیل میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ پنجاب سٹیڈیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے ہمراہ کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جاری مرد وخواتین ٹیموں کے تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا سہرا میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے سر ہے بعد میں آنے والے اب ان کی تقلید ہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے آنے والے دنوں میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے لئے ایسے میگا ایونٹس کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں باقی تمام ایونٹس دب کر رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملا جس کا تمام کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ بہت دیر بعد بھارت کے ساتھ دس کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے اور کبڈی ورلڈ کپ بھی اس کا حصہ ہے جس میں خواتین کی ٹیم بھی پہلی بار شرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس میں کوالیفائیڈ کوچز بھی شامل ہیں مجھے امید ہے کہ مردو ں کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیم بھی میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔