قومی ٹیم ایشین پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی

قومی ٹیم ایشین پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) 8 رکنی قومی ٹیم رواں ماہ ویتنام میں شیڈول ایشین پیسفک سینئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 21 سے 24 نومبر تک ویتنام میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل گالفر محمد سعود نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے وہ اپنے ٹیم کے دوسرے گالفرز کے ساتھ روزانہ تین گھنٹے پریکٹس کرتے ہیں، قومی گالفرز میں پیسفک ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت موجود ہے اور گالفرز انٹرنیشنل سطح پر عمدہ کھیل پیش کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ تیمور حسن کیپٹن اور منیجر ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -