خیبر پختونخوا جونیئر سنوکر چیمپئن شپ،رفیق احمد اور ہارون خان فیصلہ کن معرکے میںآج مدمقابل ہوں گے

خیبر پختونخوا جونیئر سنوکر چیمپئن شپ،رفیق احمد اور ہارون خان فیصلہ کن معرکے ...

  

پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں رفیق احمد اور ہارون خان مدمقابل ہوں گے۔ گرین سنوکر کلب میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں رفیق احمد کا مقابلہ ذیشان خان سے تھا۔ رفیق احمد نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذیشان خان کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کر کے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی۔ پہلے دو فریمز میں رفیق احمد نے 60-44 اور 72-23 سے فتح اپنے نام کی.

، تیسرے فریم میں ذیشان خان نے 62-55 سے کامیابی حاصل کر کے میچ میں کم بیک کیا لیکن آخری سیٹ میں رفیق مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے 81-12 سے کامیابی حاصل کر کے میچ میں فتح حاصل کی۔سے ہرایا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -