پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ گرانٹ میں50 فیصد سے زائد کمی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ گرانٹ میں50 فیصد سے زائد کمی

  

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی بحران کے باعث پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ گرانٹ میں50 فیصد سے زائد کمی کر دی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پی سی بی نے سالانہ گرانٹ دو کروڑ چھبیس لاکھ روپے سے کم کرکے ایک کروڑ چار لاکھ روپے کردی ہے جو کہ ناکافی ہے۔ جسکے باعث کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی عارضی طور پر کمی کر دی گئی ہے۔ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو بارہ ہزار، بی کیٹیگری کو دس ہزار اور سی کیٹیگری کے کھلاڑی کو آٹھ ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے یونیفارمز اور کلبوں کے بجٹ میں بھی کمی کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -