انگلش وکٹ کےپرمیٹ پرائر کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

انگلش وکٹ کےپرمیٹ پرائر کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہوبارٹ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میٹ پرائر کو آسٹریلیا کے خلاف جوابی ایشز سیریز شروع ہونے سے 12 روز قبل فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔ ہوبارٹ میں آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلے گئے چار روزہ ٹور میچ کے آخری روز میٹ پرائر پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ وکٹ کیپنگ نہیں کر سکے تھے۔ پرائر آسٹریلیا اے میچ میں کلین سویپ کھیلنے کی کوشش کے دوران ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے، انہوں نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق میٹ پرائر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ کینگروز کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔