دودا خان بھٹو نے باکسنگ کو تباہی کی راہ پرگامزن کردیا ،باکسر بابرعلی

دودا خان بھٹو نے باکسنگ کو تباہی کی راہ پرگامزن کردیا ،باکسر بابرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) لاس اینجلس اولمپک گیمز میں پاکستان باکسنگ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے باکسر بابرعلی نے چیرمین نیب قمرزمان چودھری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے دودا خان بھٹو کیخلاف نیب میں موجود کرپشن کے کیس کو ری اوپن کیا جائے ،انہوں نے ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے (دو ہزار دس ) اور دوہزارگیارہ کے آڈٹ آف اکاو¿نٹ کی ری آڈٹ رپورٹ کو منظرعام پرلایا جائے ۔ گزشتہ روزپنجاب اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین باکسربابرعلی نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر دودا خان بھٹو نے باکسنگ فیڈریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے باکسنگ کے کھیل کو تباہی کی راہ پرگامزن کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی باکسروں نے اپنی شاندارکارکردگی کے زریعے عالمی سطح پرسیکڑوں میڈل جیت کرپاکستان کا نام روشن کیا ہے ،باکسنگ واحد کھیل ہے جس میں پاکستان نے عالمی سطح پرسب سے زیادہ میڈل حاصل کیئے ہیں ، لہذا باکسنگ کے کھیل کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے نیب اورپاکستان سپورٹس بورڈ اپنا اپنا کردارادا کرے سزا دی جائے اوران کے قبضے سے باکسنگ فیڈریشن کے کروڑوں روپے نکلوا کرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خزانے میں جمع کرائے جائیں تاکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد اکرم خان باکسنگ کے کھیل کوفروغ دینے کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھ سکیں ۔