آپٹما نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی کی فراہمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

آپٹما نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی ...

  

لاہور(اے پی اے )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( آپٹما) نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی کی فراہمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اورمعاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ آپٹما حکام نے کہا کہ یورپی یونین کی بین الاقوامی کمیٹی برائے تجارت نے جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستانی تاریخ کا بہت بڑا کارنامہ ہے جو کہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا سٹیٹس حاصل ہونے سے نہ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات پرعائد9.6 فیصد ٹیکس ختم ہوگا بلکہ برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گی، اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل شعبہ کو توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ یورپی منڈیوں تک ٹیکسٹائل مصنوعات کی رسد کو یقینی بنا کر معاشی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکے۔

مزید :

کامرس -